سداپور ،12؍ نومبر (ایس او نیوز) جامع مسجد میں صدر اور نائب صدر کے انتخابات کے سلسلے میں چند روز قبل جو ہنگامہ اور مارپیٹ کا معاملہ ہوا تھا ، اس کا سلسلہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے ، کیونکہ جمعہ کو اسی مسئلہ پر دو گروہوں کے درمیان دوبارہ کھلے عام مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
مقامی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق سداپور تعلقہ کے آلیندور گرام میں دونوں گروہوں کے درمیان جم کر مارپیٹ ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنے کی نوبت آئی ہے ۔
سداپور پولیس اسٹیشن میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس نے معاملہ نے درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔